ملالہ کو امن کا نوبل انعام نہ ملنے پر خوشی ہے کالعدم تحریک طالبان

ملالہ اسلام کے خلاف اور ایک سیکیولر لڑکی ہےیہی وجہ ہے کہ مغرب والے ملالہ کو نواز رہے ہیں، شاہد اللہ شاہد


AFP October 11, 2013
ملالہ اسلام کے خلاف اور ایک سیکیولر لڑکی ہےیہی وجہ ہے کہ مغرب والے ملالہ کو نواز رہے ہیں، شاہد اللہ شاہد، طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی اسلام کے خلاف اور ایک سیکیولر لڑکی ہے اور ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام نہ ملنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ اسے امن کا نوبل انعام دیا جاتا، امن کا نوبل انعام ایسے مسلمان کو ملنا چاہیئے تھا کہ جس نے اسلام کی سر بلندی کے لئے خدمات انجام دی ہوں جبکہ ملالہ یوسف زئی تواسلام کے خلاف اور سیکولر لڑکی ہے، یہی وجہ ہے کہ مغرب والے ملالہ یوسف زئی کو نواز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام کے لئے منتخب کیا گیا تھا تاہم دنیا سے کیمیائی ہتھاروں کو تلف کرنے والے ادارے کو ان کی گراں قدر خدمات کے باعث امن کا نوبل انعام دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں