سائرہ بانو اور میرا ساتھ وقت کے ساتھ ساتھ بہت مضبوط ہو چکا ہے دلیپ کمار

آج کا دن صرف سائرہ بانو اور ان کی محبت کے ساتھ گزاروں گا، دلیپ کمار


ویب ڈیسک October 11, 2013
اپنی ازدواجی زندگی کی خوشیوں کے لئے کی گئی مداحوں کی دعائوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دلیپ کمار۔ فوٹو: فائل

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے اپنی شادی کی 47 ویں سالگرہ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اور سائرہ بانو کا رشتہ پہلے سے کئی زیادہ مضبوط اور معنی خیز بن چکا ہے۔

دلیپ کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں اور پر ستاروں کے خطوط، فون کالز اور ای میلز کے ذریعے بھیجی گئی نیک تمناؤں کے باعث ان کی اور سائرہ بانو کی ازدواجی زندگی ہر گزرتے سال اور بھی خوبصورت ہوتی چلی گئی۔

دلیپ کمار نے کہا کہ وہ اتنی اچھی زندگی گزارنے پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نعمتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ آج کا دن وہ صرف سائرہ بانو اور ان کی محبت کے ساتھ گزاریں گے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور سائرہ بانو ان سے عمر میں 20 سال چھوٹی ہیں، دلیپ کمار دل کی تکلیف کے باعث گزشتہ ماہ 12 روز اسپتال میں زیر علاج رہے اور صحت یابی کے بعد اب گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں