چیرمین نیب کا تقرر مک مکا ہے اب کسی کا احتساب نہیں ہوگا عمران خان

چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے، چیرمین تحریک انصاف عمران خان


ویب ڈیسک October 11, 2013
حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈےپر عمل کرتےہوئے بجلی کی چوری ختم کرنے کے بجائے کرپشن اور مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، عمران خان فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیرمین نیب کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا ہے اب ملک میں کسی کا احتساب نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ 4 ہزار ارب روپے کرپشن کی نذر ہورہےہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ چیرمین نیب کی تقرری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں ہیں اگر ہم اپنا نظام درست کردیں تو اس ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈےپر عمل کرتے ہوئے بجلی کی چوری ختم کرنے کے بجائے کرپشن اور مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہاں کینسر کا علاج ڈسپرین کی گولی سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے کوئی امیدا نظر آرہی، حکومت کو چاہئے تھا کہ پیسے والے لوگوں پر ٹیکس لگاتی اور جن لوگوں کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں انہیں واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں