سفارشیوں کا انتخاب بیان پر قائم ہوں مشاہد اللہ خان

قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑائیں گئی، سینئر رہنما


Sports Reporter October 20, 2019
قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑائیں گئی، سینئر رہنما. فوٹو : فائل

سینیٹر مشاہد اللہ خان قومی ٹیم میں سفارشی بھرتی کرنے کے حوالے سے اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔

سینئر رہنما اور سینیٹ کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن نے پی سی بی کی وضاحت کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے سفارش پرانتخاب کی بات پر قائم ہوں،قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑائیں گئی۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی سی بی نے سری لنکا سے سیریز کے لیے قومی ٹیم کی خراب سلیکشن سے متعلق حقائق کو چھپائے رکھا، پی ایس ایل پرفارمنس کی بنیاد پر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ اور ورلڈکپ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ ڈراپ ہونے والے کھلاڑی اچانک سری لنکا کی سیکنڈ کلاس ٹیم کیخلاف سیریز کا حصہ کیسے بن گئے؟

انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود میرٹ کا پول کھول دیا، بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے والے ناکام اظہر علی کو کس کے کہنے پرکپتان بنایا گیا؟ پی سی بی کراچی کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے، اہم فیصلوں سے گورننگ بورڈ کو بھی نظر انداز کیا گیا،بورڈ کوآمرانہ انداز سے چلایا جا رہا ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں