صنم ماروی کا شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام

حامد کا سامنے والے گھر میں آنا جانا ہے اور اس بار چپ نہیں بیٹھوں گی، صنم ماروی

صنم ماروی اور حامد کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، شوبز حلقے فوٹو: فائل

معروف لوک فنکارہ صنم ماروی کا ایک مرتبہ پھر اپنے سے جھگڑا ہوگیا ہے اور اب انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر کا پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ کے گھر آنا جانا ہے۔

گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور میں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان برپا کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے، اس بات پر دونوں کے درمیان شدید جھگڑا بھی ہوا۔ نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچتی اس سے پہلے ہی کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور اس حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک انتظار کا کہا۔


صنم اور شوہر کے درمیان تعلقات کے حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی اور حامد کے درمیان اختلافات اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لئے ایسا کیا گیا ہے، جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، شوبز سے وابستہ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے اپناتے رہتے ہیں۔

شوہر سے جھگڑے اور پبلسٹی اسٹنٹ کے حوالے سے صنم ماروی کا کہنا ہے کہ حامد کا سامنے والے گھر میں آنا جانا ہے اور اس بار میں چپ نہیں بیٹھوں گی، جہاں تک بات کوک اسٹوڈیو میں شامل گیت کی ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت عزت اور شہرت دے رکھی ہے، مجھے اس طرح کے جھوٹ اور منفی ہتھکنڈوں کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
Load Next Story