ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارت کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے ترجمان پاک فوج
پاک فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی، میجر جنرل آصف غفور
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑے گی۔ جھوٹے بھارتی دعوؤں اور جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بےنقاب کرتے رہیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے ،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کونشانہ نہیں بنانا چاہیے۔