کراچی میں اغوا کی گئی طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی مبینہ زیادتی

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
14 سالہ طالبہ مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیورکی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ڈیفنس فیز ون میں سڑک کنارے بے ہوش پڑی پائی گئی۔



ایکسپریس نیوز کےمطابق 14 سالہ لڑکی سخی حسن کے علاقے میں واقع کالج سےواپسی گھر جانے کے لئے رکشہ میں سوار ہوئی لیکن رکشہ ڈرائیور نے دوران سفر نشہ آور چیز پلا کر اسےبے ہوش کر دیا اور اغوا کر لیا۔ ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق ملزم لڑکی کو کسی اور مقام پر منتقل کر رہا تھا کہ لڑکی نے ڈیفنس فیز ون میں چلتے رکشہ سے چھلانگ لگا دی، لڑکی کو نیم بیہوشی کی حالت میں سڑک پر پڑا دیکھ کر موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی نے اٹھا کر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا دونوں افراد نے لڑکی کے پرس میں موجود ڈائری سے اس کے اہلخانہ کے نمبرز نکال کر انہیں واقعے کی اطلاع دی۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اس وقت بھی غنودگی کی کیفیت میں ہے اور کسی بھی سوال کا صحیح طریقے سے جواب نہیں دے پا رہی، لڑکی کے مکمل طور پر ہوش میں آنے کے بعد لئے جانے والے بیان کے بعد ہی ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story