خطرناک سمندری طوفان پائلن کل بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا
سمندری طوفان پائلن کل 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
بھارت میں خلیج بنگال میں آنے والے بڑے سمندری طوفان پائلن سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، سمندری طوفان پائلن کل 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان پائلن 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہفتے کے روز ریاست اُڑیسہ اور آندھرا پردیش کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان پائلن 2005 میں امریکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان کترینہ سے بھی زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے جب کہ امریکی اور برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان پائلن 315 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی کیٹیگری 5 ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ سمندری طوفان پائلن سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے۔ طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں بسنے والے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔