بھارتی فلموں میں کام کرنیکی کبھی خواہش نہیں رہی ریما
بالی ووڈ کے بڑے پروجیکٹ کی آفر ہوئی لیکن اپنے ملک میں کام کو ترجیح دی،اداکارہ
فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ ریما نے کہا پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلم انڈسٹری کی بہتری اور ترقی کے لیے سوچنا چاہیے۔
بھارتی فلموں میں کام کرنے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہمیں قومی سوچ رکھنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اداکارہ ریما نے کہا کہ مجھے متعدد بار بولی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے مسترد کردیا۔
میں نے بولی ووڈ کے فنکاروں کے ساتھ غیر ممالک میں جا کر شوز بھی کیے لیکن اپنے ملک اور اپنی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا مجھے بولی ووڈ کے نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے کام کی پیشکش کی لیکن میری اولین ترجیح صرف اپنے ملک کی فلمیں رہی ہیں فلم انڈسٹری کا مشکل دور اب ختم ہورہا ہے اور پاکستان میں فلمیںبننا شروع ہوچکی ہے ۔انھوں نے کا آئیندہ سال دو اہم پروجیکٹ پر کام شروع کروں گی اس کی تفصیلات ابھی بتانا مناسب نہیں ہے لیکن یہ منفرد اور اہم نوعیت کے شوز ہوں گے،انھوں نے کہا جو لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جدوجہد کرتے آرہے ہیں میں انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔