ثانیہ سعید نے اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل شروع کردی

ثانیہ جیسے لوگ وقت اور پیسے کی بجائے تخلیقی کام کے متلاشی ہوتے ہیں، عرفان کھوسٹ

فیملی اور اصلاحی تھیٹرکا فروغ میرا اور میری ٹیم کا مشن ہے، اداکار۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ثانیہ سعید لاہور پہنچ چکی ہیں جہاں وہ گذشتہ چار روز سے اسٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار رائٹر وہدایتکار عرفان کھوسٹ نے بتایا کہ ثانیہ سعید ''ویک اینڈ تھیٹر فیسٹیول'' کے ایک ڈرامہ کی ریہرسل کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئی ہوئی ہیں جو صرف عید کے لیے کراچی جائینگی اور پھر واپس آ کر ریہرسل کا حصہ بنیں گئیں ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ثانیہ سعید جیسے لوگوں کو وقت اور پیسے کی بجائے تخلیقی کاموں کے متلاشی ہوتے ہیں۔ اسی لیے جب انھیں ''ویک اینڈ تھیٹر فیسٹیول'' کے بارے میں بتایا تو انھوں نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے لاہور آگئیں۔




انھوں نے کہا کہ اس وقت ہر فنکار چینلز کی عیدالضحی کی خصوصی نشریات اور پروگراموں کا حصہ بننے کے لیے کوشاں ہے جس کا مقصد عید کو بھرپور کیش کرنا ہے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ فیملی اور اصلاحی تھیٹرکا فروغ میرا اور میری ٹیم کا مشن ہے، جس کے لیے ہمیں فی الحال مشکلات پیش آرہی ہیں مگر ثانیہ سعید جیسے لوگوں کا ساتھ ہمارے حوصلے بلند کردیے ہیں۔ ''ویک اینڈ تھیٹر فیسٹیول'' کے حوالے مزید ایک پریس کانفرنس کرینگے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دینگے۔
Load Next Story