معیاری فلمیں نہ بننے سے عوام کا نقصان ہورہا ہے لیلیٰ

ہر کوئی تفریح کے ذرائع ڈھونڈ رہا ہے،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، اداکارہ


Showbiz Reporter October 12, 2013
فلم پنجابی ہو یا اردو مجھے کام کرنا ہے، شرط ہے کہ اسکرپٹ معیاری ہواورکہانی دلچسپ ہو، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ لیلی نے کہاہے کہ معیاری فلموں کے نہ بننے سے عوام کونقصان ہورہاہے ہرآدمی آج تفریح کے ذرائع ڈھونڈ رہا ہے بھارتی فلموں نے ہمیں اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا ہمارے ڈائریکٹرزکی عدم دلچسپی نے پہنچایا ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔لیلی کاکہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری نے کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے مگراب مختلف جوازپیش کرناکوئی اچھاعمل نہیں۔



ایک سوال کے جو اب میں اداکارہ لیلی کاکہنا تھا کہ فلم پنجابی ہو یا اردو مجھے کام کرناہے شرط ہے کہ اسکرپٹ معیاری ہواورکہانی دلچسپ ہو انھوںنے کہا ہم روایتی کہانیوں پرزیادہ توجہ دے رہے ہیںاس سے فائدہ نہیں ہوگاہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں