لاڑکانہ ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کی ووٹ دوبارہ گننے کی درخواست مسترد

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے


ویب ڈیسک October 21, 2019
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: فائل)

لاڑکانہ: پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ پی ایس گیارہ کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا جسے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے 17 اکتوبر کو لاڑکانہ پی ایس 11 میں ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: بلاول کا پی ایس 11 کا ضمنی انتخاب چیلنج کرنے کا اعلان

اس ضمن پی ایس گیارہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 11 کی نشست کے پولنگ اسٹیشن نمبر 1 سے 138 تک ووٹوں کی دوباری گنتی کی جائے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاڑکانہ سید ندیم حیدر نے جمیل سومرو کی درخواست مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ جمیل سومرو الیکشن ٹربیونل کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست کا سامنا، جی ڈی اے کامیاب
واضح رہے کے ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار معظم خان نے پی پی کے امیدوار پر پانچ ہزار کے مارجن سے سبقت حاصل کرتے ہوئے انتخاب جیتا ہے جس پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |