امیتابھ بچن ’’ایک سو دو ناک آؤٹ‘‘ میں 102سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرینگے

پروڈیوسر بھوشن کمار کی فلم جذباتی اور مزاحیہ طرز کا مرغوبہ ہوگی۔


APP October 12, 2013
فلم میں امیتابھ کے بیٹے پریش راول ہیں جو 72سال کے ہونگے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: اداکار امیتابھ بچن اومیش شکلا کی نئی فلم میں 102 سالہ بوڑھے کا کردار ادا کرینگے۔

فلم جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں جذباتی اور مزاحیہ طرز دونوں کا مرغوبہ ہوگی۔ فلم کا ٹائیٹل '' ایک سو دو ناک آئوٹ '' رکھا گیا ہے ۔ فلم میں امیتابھ ایک ایسے بوڑھے شخص کا کردار ادا کرینگے جو طویل عمری میں عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس کو ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مزید 17سال کی زندگی درکار ہوتی ہے۔ فلم میں امیتابھ کے بیٹے پریش راول ہیں جو 72سال کے ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں