فلم ’’رام لیلا‘‘ پرپابندی کیلیے دائر درخواست مسترد
ہائی کورٹ نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے والوں کو50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
بھارتی عدالت نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم رام لیلہ پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا کہ فلم کے غیر اخلاقی اور پر تشدد مناظر سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ لہٰذا فلم ریلیز پر پابندی عائد کی جائے۔ ہائی کورٹ نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے تنظیم کو50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ رومانوی فلم رام لیلہ 15 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔