فلم ’’رام لیلا‘‘ پرپابندی کیلیے دائر درخواست مسترد

ہائی کورٹ نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے والوں کو50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔


INP October 12, 2013
رومانوی فلم رام لیلہ 15 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بھارتی عدالت نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی نئی فلم رام لیلہ پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا کہ فلم کے غیر اخلاقی اور پر تشدد مناظر سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ لہٰذا فلم ریلیز پر پابندی عائد کی جائے۔ ہائی کورٹ نے تمام الزامات رد کرتے ہوئے تنظیم کو50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ رومانوی فلم رام لیلہ 15 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں