مارکیٹنگ کمپنیاں صارفین کو درست معلومات دیں فلپ کوٹلر
غیر صحت مندانہ مسابقت کو روکنے کیلیے کمپٹیشن ایکٹ ، اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ رائج ہیں
مارکیٹنگ پر معروف کتابوں کے مصنف پروفیسر فلپ کوٹلر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو صارفین کو اپنی مصنوعات کے معیار، پائیداری اور قیمت کے بارے میں درست معلومات دینی چاہئیں۔
غیر صحت مندانہ مسابقت کی روک تھام کیلیے پاکستان میں کمپٹیشن ایکٹ 2010 اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ رائج ہیں۔ کمپٹیشن ایکٹ وفاقی قانون ہے جو ملک بھر میں عملی طور پر نافذ ہے جبکہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صوبائی قانون ہے جو ہر صوبے میں مقامی ترجیحات کے مطابق رائج ہیں۔
غیر صحت مندانہ مسابقت کی مثال کے طور پر کسی بھی معروف برانڈ کی نقل فروخت کی جارہی ہے، موبائل فون کمپنیاں صارفین کے علم میں لائے بغیر ڈیٹا چارجز وصول کررہی ہیں، بینک اورمالیاتی ادارے صارفین کے علم میں لائے بغیرچارجز وصول کررہے ہیں۔ اپریل میں کمپٹیشن کمیشن نے کیبل ساز کمپنیوں پر کیبل کے بنڈل میںکیش کوپن رکھنے پر18ملین روپے جرمانہ کیا۔