اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پر طلبہ کا انوکھا احتجاج

انڈس ہائی وے پر پڑھائی شروع کر دی،عیسیٰ دل گوٹھ کے3سو طلبہ کا مستقبل تاریک

3ماہ سے تدریس معطل ہے، کوئی استاد رکشہ چلاتا توکوئی مچھلی بیچتا ہے، مظاہرین فوٹو: فائل

اسکول میں ٹیچرز کی غیر حاضری پر طلباء انڈس ہائی وے پہنچ گئے اور احتجاجاً شاہراہ پر بیٹھ کر پڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری سائٹ کے علاقے عیسیٰ دل گوٹھ میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم3 سو سے زائد طلبہ نے گزشتہ 3ماہ سے ٹیچرز کی مسلسل غیر حاضری پر مقامی فیکٹری کے سامنے دھرنا دے کر انڈس ہائی وے بلاک کر دی اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے لگائے۔




طلباء اورمقامی افراد نے بتایا کہ 3 ماہ سے اسکول میں پڑھانے والے ٹیچرز غیر حاضر ہیں جس سے متعلق کئی مرتبہ ای ڈی او تعلیم کو آگاہ گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، کوئی ٹیچرز رکشہ چلا رہا ہے تو کوئی مچھلی فروخت کرتا ہے، مگر بچوں کو پڑھانے کے لیے تیار نہیں، بچے سارا سارا دن اسکول میں بیٹھ کر واپس آ جاتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی غیر حاضری کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story