ڈگری عدالتی حکم پر زمیندار کی نجی جیل سے 8 افراد بازیاب
پولیس گھر کا سامان، 3 بکریاں اور موٹر سائیکل بھی لے گئیں، عدالت کا واپس کرانے کا حکم
سیشن کورٹ میرپورخاص کے حکم پر ڈگری پولیس نے ٹنڈو جان محمد کی دیہہ 193 میں زمیندار حاجی رضا خان کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر محمد پاڑھ، اس کی بیوی، 2 بیٹیوں سمیت 8 افراد کو بازیاب کرالیا۔
پولیس چھاپے کے دوران گھر کا سامان، زمیندار رضا خان کی 3 بکریاں، ایک بکرا اور ایک موٹر سائیکل بھی لے گئی جس پر زمیندار نے سیشن کورٹ میں اپنی بکریوں اور موٹر سائیکل کا دعویٰ دائر کیا جس پر فاضل عدالت نے اے ایس آئی علی حیدر کھوسو کو تنبیہ کرتے ہوئے زمیندار کی بکریاں واپس کرنے کا حکم دیا اور موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے ایف آئی آر داخل کرنے کی ہدایت کی۔