13 سالہ لڑکی کی عدم بازیابی کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کر گرفتار نہیں کررہی،چیف جسٹس نوٹس لیں،والدہ


Numainda Express October 12, 2013
ملزمان نے ان کے گھر پر حملہ کر کے مقدمہ واپس لینے کے لیے ہراساں بھی کیا

تالپور، کھوسو ویلفیئر اتحاد کے تحت حر کیمپ کے رہائشیوں نے 13سالہ لڑکی عائشہ کی عدم بازیابی کے خلاف ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک جام ہوگیا،مظاہرین نے زبردستی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی اور گاڑیوں پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ اس موقع پر مسمات صدوری نے الزام لگایا کہ صدام گوپانگ، صدیق، ارشد، رستم اور صدام ولد عبدالطیف نے چند روز قبل اس کی بیٹی عائشہ کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا تھا ۔



جن کے خلاف بلدیہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی لیکن پولیس نے انھیں گرفتار نہیں کررہی جبکہ ملزمان نے ان کے گھر پر حملہ کر کے مقدمہ واپس لینے کے لیے ہراساں بھی کیا۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اغواء کرنے والے افراد اس کی بیٹی کو قتل کردیں گے۔ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی و ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں