سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں فردوس عاشق اعوان

باب الاسلام سندھ کو معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک October 21, 2019
وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔ باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

معاون خصوصی نے وزیراعظم کے دورہ کراچی سے متعلق کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور حب بلوچستان میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں