امریکا نے کالعدم تحریک طالبان کے سینئررہنما لطیف اللہ محسود کی گرفتاری کی تصدیق کر دی

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی آج لطیف اللہ محسود کو زیر حراست لئے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک October 12, 2013
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے لطیف اللہ محسود کو زیر حراست لئے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی وزارت خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان کے سینئر رہنما لطیف اللہ محسود کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کے رہنما لطیف اللہ محسود کو افغانستان کے صوبہ لوگر سے افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کی تحویل سے گرفتار کر کے بگرام ائیر بیس منتقل کر دیا تھا۔ لطیف اللہ محسود افغان حکام کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ امریکی فورسز کے ایک دستے نے گاڑی کو روکا اور طالبان لیڈر کو زبردستی لے گئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی آج لطیف اللہ محسود کو زیر حراست لئے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے جب کہ سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مزید تفضیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |