نئے اور محفوظ 5 سیٹر چنگ چی رکشے کا ماڈل تیار

عید کے بعد اعلیٰ حکام کی منظوی کے بعد اس ماڈل رکشا کے ڈیزائن پر تمام رکشوں کو ازسرنو باضابطہ بنایا جائے گا


Staff Reporter October 12, 2013
چنگ چی رکشوں کی فٹنس اور قواعد کے لیے کمیٹی قائم کردی،طحہٰ فاروقی۔ فوٹو : فائل

محکمہ ٹرانسپورٹ اور این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی نے محفوظ چنگ چی رکشا کا ماڈل تیار کرلیا اور عید کے بعد اعلیٰ حکام کی منظوی کے بعد اس ماڈل رکشا کے ڈیزائن پر تمام رکشوں کو ازسرنو باضابطہ بنایا جائے گا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہٰ فاروقی نے بتایاکہ شہر میں جو چنگ چی رکشے چل رہے ہیں ان میں70 سی سی موٹر سائیکل استعمال ہورہی ہے اور یہ غیر محفوظ رکشے ہیں، تاہم ان کی تعداد میں اضافے کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے تعاون سے ایک ماڈل موٹر سائیکل چنگ چی رکشہ تیارکیا ہے جس میں125سی سی موٹر سائیکل استعمال کی گئی ہے۔



یہ5 سیٹر چنگ چی رکشہ ہوگا اور یہ محفوظ ترین سواری ہوگی، انھوں نے کہا کہ جلد ہی اس نمونے کو منظوری کیلیے اعلیٰ حکام کو بھیجا جائے گا اور منظوری کے بعد شہر میں چلنے والے تمام چنگ چی رکشوں کو اس نمونے کی طرح باضابطہ بنادیا جائے گا،چنگ چی رکشوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور قواعد کیلیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ ،ٹریفک پولیس اور ایکسائز کے افسران شامل ہیں جو اس حوالے سے پالیسی مرتب کریگی جبکہ چنگ چی رکشے بنانے والے اداروں کوبھی صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی رجسٹرڈ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں