عاطف اسلم کے نام ’دبئی اسٹارایوارڈ‘

میں بہت سارے فنکاروں میں سے پسند کیا گیا ہوں جس پرمجھے بے انتہا خوشی ہے، عاطف اسلم


ویب ڈیسک October 21, 2019
یوزک نے دنیا برمیں ہمیشہ سب کو جوڑ کررکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے،: فوٹو: انسٹا گرام

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو اپنی بہترین گائیکی کے نتیجے میں 'دبئی اسٹارایوارڈ' سے نوازا گیا۔

دبئی میں آج کے چمکتے ہوئے فنکاروں کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان فنکاروں کو 'دبئی اسٹار ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازحاصل ہوا وہ کوئی اورنہیں گلوکار عاطف اسلم ہیں جنہیں ان کی گائیکی کی بدولت دبئی اسٹارایوارڈ سے نوازا گیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B322drmFmrN/"]

پاکستان کے بہترین گلوکارکا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی ایک بہت متحرک شہرہے ، یہ وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا۔ ہم سب، خاص طورپرپاکستانی اوربھارتی ہرجگہ موجود ہوتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں۔ لہذا مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B33cxJfJdkc/"]

عاطف اسلم نے کہا کہ یہ ایوارڈ بالکل 'ہالی ووڈ واک آف فیم' کی طرح ہے۔ میں بہت سارے فنکاروں میں سے پسند کیا گیا ہوں جس پرمجھے بے انتہا خوشی ہے۔ اداکارنے کہا کہ میوزک نے دنیا بھرمیں ہمیشہ سب کوجوڑکررکھا ہے اور ثقافتوں کو پروان چڑھایا ہے، بلکل ایسے جیسے میں نے میوزک پاکستان سے شروع کیا، پھربھارت گیا اورساتھ ساتھ دنیا بھرمیں مشہورہوگیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B33YoMxF4WA/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں