اچھی پرفارمنس کی توقعات کرکٹ کا تقاضا ہیں دباؤ محسوس نہیں ہوتا اظہر علی

ہر سیریز میں کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر پرفارم کرکے شائقین کی توقعات پر پورا اتروں


Sports Desk October 12, 2013
اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں،اظہرعلی ۔فوٹو: فائل

پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، اچھی پرفارمنس کی توقعات انٹرنیشنل کرکٹ کا تقاضا ہیں، کوئی دبائو محسوس نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ زمبابوے میں اظہرعلی سیمت کئی نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے، اس بار عالمی نمبر ون جنوبی افریقی ٹیم کا چیلنج درپیش اور بیٹنگ کی ناکامی کے خدشات موجود ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے 28 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ ہر سیریز میں کوشش ہوتی کہ بہتر سے بہتر پرفارم کرکے شائقین کی توقعات پر پورا اتروں،اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہوں، ٹیم کو میری طرف سے رنز کی ضرورت ہے، امیدوں پر پورا اترنے کیلیے سخت محنت کروں گا لیکن اس حوالے سے کوئی اضافی دبائو محسوس نہیں کرتا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بقا پرفارمنس کی بنیاد پر ہی ممکن ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں