سائمن ٹوفل سری لنکن امپائرز کے ٹریننگ ورکشاپ کی سربراہی کریں گے

پروگرام کا مقصد ملکی امپائرز کی صلاحیتوں اور معلومات کو بڑھانا ہے تاکہ وہ الیٹ پینل میں شامل ہونے کے قابل بن سکیں،


Sports Desk October 12, 2013
مقامی امپائرز کو یکم اکتوبر سے نافذ ہونے والی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کی عملی مشقیں بھی کرائی جائیں گی۔فوٹو: فائل

آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل سری لنکن آفیشلز کیلیے 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی8 روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی سربراہی کریں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ملکی امپائرز کی صلاحیتوں اور معلومات کو بڑھانا ہے تاکہ وہ الیٹ پینل میں شامل ہونے کے قابل بن سکیں، ورکشاپ میں تمام لیول ون اور2 کے امپائرز شرکت کریں گے، سردست سری لنکا میں لیول ون اور 2 مکمل کرنے والے 30 آفیشلز موجود ہیں، ٹوفل کنڈیشنز اور دباؤ کے موضوع پر لیکچر دیں گے، سری لنکن امپائر دھرماسینا' الیٹ پینل میں ٹاپ امپائر بننے کیلیے میرا راستہ ' کے موضوع پر اظہار خیال کریںگے، مقامی امپائرز کو یکم اکتوبر سے نافذ ہونے والی نئی پلیئنگ کنڈیشنز کی عملی مشقیں بھی کرائی جائیں گی، ریفریز بھی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں