فیفا کی برازیل کے وینیوز پر تشویش ختم نہ ہوسکی

اگرارینا ڈا بیکساڈا سال کے آخر تک تیار ہوا تب ہی ورلڈکپ میچزکھیلے جائیں گے،والکے


Sports Desk October 12, 2013
کوریتیبا کے جنوبی شہر کا اسٹیڈیم برازیل کے12 ورلڈ کپ وینیوز میں سب سے کم تکمیل شدہ ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: فٹبال گورننگ باڈی فیفا کی برازیلین وینیوز پر تشویش ختم نہ ہوسکی، اس کاکہنا ہے کہ اگر ارینا ڈا بیکساڈا سال کے آخر تک تیار ہوا تب ہی وہاں2014 ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

کوریتیبا کے جنوبی شہر کا اسٹیڈیم برازیل کے12 ورلڈ کپ وینیوز میں سب سے کم تکمیل شدہ ہے،وہاں ترقیاتی کام صرف 80 فیصد ہی مکمل ہوا۔ فیفا جنرل سیکریٹری جیروم والکے نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ یہ ان اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جہاں ابھی کام باقی ہے، اس پر مقامی آرگنائزنگ کمیٹی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ہمارے لوگ باقاعدگی سے اسٹیڈیم کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ، اگر وہ ورلڈ کپ کیلیے تیار ہوجاتا ہے تو کوئی لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جائیگا۔ ارینا ڈا بیکساڈا 12 جون سے 13 جولائی کے دوران چار میچز کی میزبانی کرے گا۔



لیبر کورٹ جج کی جانب سے اس دعوے کے بعد کہ وینیو ورکرز کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے رواں ماہ کے اوائل میں وہاں کام روک دیا گیا تھا۔ پابندی پانچ روز قبل ہی اٹھائی گئی ہے۔ والکے نے یاد دہانی کرائی کہ اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی حتمی لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کام میں تیزی آنی چاہیے۔ فیفا نے یہ بھی تنبیہ کی کہ براسیلیا کے مانے گرنچا اسٹیڈیم کی فیلڈ ورلڈ کپ معیار کے مطابق نہیں ہے،گذشتہ ماہ اس وینیو پر آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ میں برازیل کی 6-0 سے جیت پر ڈیفینڈر ڈیوڈ لوئز ان افراد میں شامل تھے جنھوں نے پچ کی غیر متوازی سطح پر تنقید کی تھی، والکے کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس میںبہتری آئے گی، یہ تنقید نہیں بلکہ حقیقت ہے، ورلڈ کپ 245 دن بعد ہونا ہے، اس وقت تک ہر چیز کو درست رکھنے کیلیے ہمارے پاس کافی عرصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں