عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 87200 روپے اور دس سونے کی قیمت 74760 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک October 21, 2019
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1492 ڈالر پر پہنچ گئی (فوٹو : فائل)

سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1492 ڈالر پر پہنچ گئی، دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 760 روپے ہو گئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔