شہر میں ٹرانسپورٹ 1995سے تباہی کا شکار ہےارشاد بخاری

پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری اور نئی بسوں کی خریداری کے لیے40 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔


Staff Reporter October 12, 2013
سرمایہ کاری کی بدولت کراچی میں20 ہزار بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،ارشاد بخاری۔ فوٹو: فائل

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری اور نئی بسوں کی خریداری کے لیے40 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

اگر حکومت طول المدت ٹرانسپورٹ پالیسی کا اعلان کرے تو ٹرانسپورٹرز پبلک بسوں کی خریداری کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر تیار ہیں اور سرمایہ کاری کی بدولت کراچی میں20 ہزار بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد حسین بخاری نے کہا کہ 1995سے شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہی کا شکار ہے،1995میں 28 ہزار بسیں اور منی بسیں اورکوچز چل رہی تھیں،ہڑتالوں،جلاؤ گھیراؤ، حکومتی ناقص پالیسی سے کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام تباہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں