فضل الرحمن صرف ایک وزارت کی مار ہیں عمران اسماعیل

مولانا فضل الرحمن کو وزارت کی پیشکش ہوئی تو وہ دوڑتے ہوئے آجائیں گے، گورنر سندھ


Staff Reporter October 21, 2019
مولانا فضل الرحمن کو وزارت کی پیشکش ہوئی تو وہ دوڑتے ہوئے آجائیں گے، گورنر سندھ (فوٹو: فائل)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو ایک وزارت کی مار قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مولانا کو ایک وزارت کی پیش کش کریں گے تو وہ سارے دھرنے بھول جائیں گے۔

پیر کو گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کے تحفظات ختم کریں گے، وزیر اعلی سندھ کو وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے دعوت نہیں دی جاتی بلکہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وزیراعلی کو خود وزیراعظم کا استقبال کرنا چاہیے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا ایک وزارت کی مار ہے، انھیں وزارت کی پیشکش ہوئی تو وہ دوڑتے ہوئے چلے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔