آسٹریلوی کرکٹر کوکرکٹ فیلڈ میں ہی شادی کی پیشکش

22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کیلیے ڈیبیو کیا

22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کیلیے ڈیبیو کیا

آسٹریلوی کرکٹر امینڈا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست نے کرکٹ فیلڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔


ویمنز بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز سے میچ میں فتح کے بعد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی امینڈا ساتھی پلیئرز کے ہمراہ جشن منارہی تھیں، ایسے میں ان کے دوست ٹیلر میک کیچنی فیلڈ میں داخل ہوئے اور قریب پہنچ کر ایک گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔ جس پر امینڈا نے 'یس' کہا۔

اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں مبارکباد دی۔ 22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کیلیے ڈیبیو کیا اور اب تک 8 ٹی 20، 12 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیل چکی ہیں۔
Load Next Story