کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کریں گے قائم علی شاہ

حکومت شفاف غیرجانبدارانہ اور منصفانہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی


Staff Reporter October 12, 2013
بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے ملک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی۔وزیراعلیٰ سندھ ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو دہشت گردوں جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے امن و امان کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

بلدیاتی الیکشن کیلیے قانون سازی کے بعد حد بندیوں کا عمل جاری ہے اور موجودہ حکومت شفاف غیرجانبدارانہ اور منصفانہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔انھوں نے پارٹی تنظیموں کوہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلیے اپنی تیاریاں شروع کر دیں۔ انھوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہائوس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں اورضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



شرکائے اجلاس نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا اور کراچی ڈویژن کی تنظیم نے اپنی تیاریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ۔قائم علیشاہ نے کہا کہ ہماری عوامی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں شریک چئیر مین اورسابق صدرآصف زرداری کی ہدایت پرعوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کی ہے اور کراچی میں میگا پروجیکٹ شروع کیے جن میں کچھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور بعض منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے خیبر تک مقبول ترین جماعت ہے اور بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے ملک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں