افغانستان جلال آباد میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ 2 پولیس اہلکار ہلاک 10 افراد زخمی

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک October 12, 2013
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کواٹر سے ٹکرادی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر ننگرہار کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اپستال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ دھماکے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوچکا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں