نوازشریف کے خون میں پلیٹلیٹس مزید گھٹ گئے علاج جاری

نوازشریف کو دی گئی خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی


ویب ڈیسک October 22, 2019
نوازشریف کو دی گئی خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی ہے، فوٹو: فائل

سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر گزشتہ رات لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں، ان کے لئے اسپتال کا وی آئی پی کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ نیب نے اس کمرے کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل

دوسری جانب نوازشریف کے علاج کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس نے سابق وزیر اعظم کا معائنہ بھی شروع کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال نوازشریف کو دی گئی خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی ہے. معالجین نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی کو دیکھتے ہوئے انہیں نئے پلیٹ لیٹس لگانے کی تیاری کرلی ہے، اس سلسلے میں تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے تاہم چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے انہیں اپنی تحویل میں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔