خیبر پختونخوا کی جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں نے انصار الاسیران نامی تنظیم بنالی

فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھی اورہمدرد سندھ کی جیلوں میں بھی موجود ہیں جسکے باعث جیلوں پر حملوں کا خطرہ ہے، ڈی آئی جی

فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھی اورہمدرد سندھ کی جیلوں میں بھی موجود ہیں جسکے باعث جیلوں پر حملوں کا خطرہ ہے، ڈی آئی جی عبد المجید صدیقی فوٹو: فائل

ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد عبدالمجید صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں نے انصار الاسیران نامی تنظیم بنالی ہے۔


حیدر آباد کی نارا جیل میں چھٹی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےعبدالمجید صدیقی نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھی اور ہمدرد سندھ کی جیلوں میں بھی موجود ہیں جس کے باعث جیلوں پر حملوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی حملے سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
Load Next Story