آصف علی زرداری کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔


ویب ڈیسک October 22, 2019
احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔ فوٹو:فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور فریال تالپور کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت میں پیشی کے بعد انتظامیہ نے آصف زرداری کو پمز اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شعبہ امراض قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ ان کا بلڈ پریشر، شوگر اور کمر کی تکلیف کا معائنہ کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے پمز اسپتال کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں جیل حکام نے آصف زرداری کو احتساب عدالت سے اسپتال منتقلی کے لیے انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں