اسلام آباد دھرنا جے یو آئی کارکنوں کو ایک ہفتے کا بندوبست کرنے کی ہدایت

کارکنان خشک میوہ جات، چنے، پانی، ایک بستر، کمبل اور 2 جوڑی کپڑے ساتھ لائیں، ہدایت نامہ


ویب ڈیسک October 22, 2019
خود بھی پر امن رہیں اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کریں، ہدایت نامہ فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت نے کارکنوں کو آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت سے متعلق کارکنوں اور مقامی قیادت کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پرمحیط ہو گا، کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان خشک میوہ جات، چنے، پانی، ایک بستر، کمبل اور 2 جوڑی کپڑے ساتھ لائیں،عوام الناس کی املاک کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچانا، اس لئے خود بھی پر امن رہیں اور کارکنان کو بھی پر امن رہنے کی تلقین کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ضلعی جماعت رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک کرین اور ایمبولینس ساتھ لائے، ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے، قافلے کی ہر گاڑی کے لیے ایک امیر مقرر کیا جائے، کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھایا جائے،جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے وہ زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے، قافلے کے راستے میں مساجد، مدرسوں کو صاف رکھا جائے اور وہاں پی ٹی سی ایل فون اور وائی فائی سروس یقینی بنائی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔