بھارتی فوجی جوانوں کی اپنے ہی افسران کی دل کھول کر دھلائی کئی افسران زخمی

سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے جوانوں اور افسروں میں تصادم کے نتیجے میں یونٹ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سمیت کئی افسران زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک October 12, 2013
تصادم کے دوران زخمی ہونے والے دو افسران اور ایک جوان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پر الزام تراشی اور اپنی عظمت کے ڈھنڈورے تو بہت پیٹے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج کے جوانوں اور افسروں کے درمیان آپس میں ہی نہیں بنتی جس کی ایک مثال گزشتہ روز اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران جوانوں نے اپنے ہی افسروں پر گھونسوں، لاتوں، تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔

بھارتی اخبار کے مطابق میرٹھ میں باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران 10 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے جوانوں اور افسروں میں تصادم کے نتیجے میں یونٹ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سمیت 2 افسر زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران فوجی جوانوں کو لگا کہ افسران کی جانب سے ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے جس پر انہوں نے یونٹ کے نائب لیفٹیننٹ کمانڈر اور 2 افسروں پر لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال متنقل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج میں اختللافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ اور موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے کے درمیان بھی شدید اختلافات پائے جاتے تھے اور سابق آرمی چیف نے جنرل بکرم سنگھ کو آرمی چیف نہ بنانے لئے ایک این جی او کو فنڈنگ بھی کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ بکرم سنگھ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں