پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور ریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان

اعجاز چوہدری تحریک انصاف مرکزی پنجاب جبکہ صداقت عباسی شمالی پنجاب کے صدر مقرر


ویب ڈیسک October 22, 2019
پارٹی عہدوں پر تقرریاں وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے کی گئی ہیں فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی مرکزی اورریجنل تنظیموں میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کی مرکزی اور شمالی پنجاب کی گورننگ باڈیز کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت چوہدری محمد اشفاق مرکزی نائب صدر جب کہ رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے ہیں۔

اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف مرکزی پنجاب کی بطور صدر قیادت کریں گے۔ علی امتیاز وڑائچ سینئر نائب صدر، محمد شعیب صدیقی مرکزی پنجاب کے جنرل سیکرٹری، ندیم قادر بھنڈر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، عثمان سعید بسرا سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی ذمہ داریاں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے سپرد کی گئی ہیں۔ شمالی پنجاب میں سینئر نائب صدر کا عہدہ انجینئر عطاءاللہ خان شادی خیل سنبھالیں گے، برگیڈئیر (ر) ممتاز کاہلوں اور یاسر نائب صدور ، ڈاکٹر حسن مسعود ملک جنرل سیکرٹری جب کہ ندیم افضل بنٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔