کراچی میں پولیس و رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن گینگ وار کے ملزمان سمیت 162 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت موبائل فونز، منشیات اور غیر قانونی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس

چند گرفتار ملزمان نے سیاسی جماعتوں سے وابستگی بھی ظاہر کی ہے،رینجرز فوٹو: ایکسپریس

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت 162 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کےلیے پولیس ورینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 120 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 61 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت موبائل فونز، منشیات اور غیر قانونی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


رینجرز نے گلبہار، رضویہ، جہانگیر آباد، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، نصرت بھٹو کالونی اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت 42 افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے منشیات اور دیگر اسلحے سمیت ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں، جبکہ چند ملزمان نے سیاسی جماعتوں سے وابستگی بھی ظاہر کی ہے،

دوسری جانب پولیس کو نیشل ہائی وے لنک روڈ، گارڈن روڈ اور گلشن حدید کے قریب سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملیں، جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story