
مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچانک میاں نوازشریف کی طبیعت کا خراب ہونا لمحہ فکریہ ہے، موجودہ حکومت اداروں کے ذریعے سیاسی مخالفین سے بدلہ لے رہی ہے، میاں نوازشریف کو اسپتال میں بہترین سہولیات دی جائیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔