سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست منظور

وزیراعظم ججوں کو خوفزدہ قراردیکر توہین عدالت کےمرتکب ہوئے اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، درخواست


ویب ڈیسک October 12, 2013
وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ملزم اعتراف جرم کررہا تھا جبکہ جج ملزم کے حق میں لکھ رہا تھا۔ فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ججوں کو خوفزدہ قرار دے کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے اس لئے اب وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بنچ 14 اکتوبر کو کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ملزم اعتراف جرم کررہا تھا جبکہ جج ملزم کے حق میں لکھ رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں