کراچی این اے 249 میں مبینہ دھاندلی کا الزام الیکشن ٹریبونل کا فاروق ستار کو نوٹس

اب تک نوٹس موصول نہیں ہوا تاہم اس سلسلے میں قانونی مشاورت شروع کردی ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک October 12, 2013
حلقہ این اے 249 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن نے ٹربیونل سے رجوع کیا۔ فوٹو: فائل

الیشکن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں اننتخابی عمل کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزام پر ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوار فاروق ستار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے کراچی بینچ نے این اے 256، این اے 249 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 32 پر انتخابی عزرداریوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران این اے 256 میں تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان کی درخواست پر نادرا سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیقی رپورٹ اور فریقین کو اعتراضات جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، اس کے علاوہ پی ایس 128 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت بھی 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 32 سے کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدوار اور موجودہ صوبائی وزیر منظور وسان کے خلاف مسلم لیگ فنکشنل کے ناکام امیدوار میر نواز خان تالپور کی درخواست کی سماعت بھی سماعت ہوئی، اس موقع پر منظور احمد وسان خود پیش ہوئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ دوسری جانب اڈاکٹر فاروق ستار نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک انہیں کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا تاہم انہوں نے اس سلسلے میں قانونی مشاورت شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔