بلوچستان میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔


ویب ڈیسک October 22, 2019
ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔ فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع پشین کے نواحی علاقے کلی ظریف آباد میں دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز ذرائع کے مطابق کلی ظریف آباد میں بیوی کی مبینہ فائرنگ سے شوہر رحمت اللہ جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے قتل کے الزام میں مقتول رحمت اللہ کی بیوی کو گرفتار کرکے لاش قبضے میں لے لی جس کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کے شبہ میں قتل کیا۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔