نیب کا سروسز اسپتال میں نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

وارڈ کے استقبالیہ اور کمرے میں کیمرے لگا کر نواز شریف کی مکمل طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے، نیب

اسپتال کے وارڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
نیب نے سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے وی وی آئی پی وارڈ روم نمبر ون کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیرا عظم نوازشریف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کی سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ روم نمبرون کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


یہ پڑھیں: نوازشریف کے خون میں پلیٹلیٹس مزید گھٹ گئے، علاج جاری

مراسلے میں نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر ہمارے پاس ہیں لیکن طبعیت خراب ہونے پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال اور اس کے وارڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، وارڈ کے استقبالیہ اور کمرے کے باہر کیمرے لگائے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نواز شریف کی مکمل طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔
Load Next Story