پیرو ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 49 افراد ہلاک

حادثہ پیرو کے جنوب مشرقی صوبہ لاکنوینشن میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے افراد میں 15 بچے بھی شامل ہیں، حکام


AFP October 12, 2013
گزشتہ برس پیرو میں ٹریفک حادثات میں کم از کم 4 ہزار افراد ہلا ک ہوئے تھے، فوٹو؛ فائل

لاہور: پیرو کے جنوب مشرقی صوبے میں ایک ٹرک خطرناک پہاڑ سے گرنے سے بچوں سمیت 49 افرد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرک میں سوار ہونے والے افراد کی صحیح تعداد اب تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم صوبہ لاکنوینشن کے میئرفیڈیا کاسٹرو کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں اب تک 12 بچوں سمیت 49 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ امدادی کامیوں کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں بسوں کی تعداد کم ہونے کے باعث لوگ اکثر ٹرک کے ذریعے ہی سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرو میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتیں معمول کا حصہ ہیں اور گزشتہ ہفتہ میں 2 حادثات میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ برس پیرو میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلا ک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔