پاکستان اور بھارت ابھی اس سطح پر نہیں کہ امن مذاکرات آغاز کر سکیں بھارتی وزیرخارجہ

لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پریشان کن اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مددگار نہیں ہیں، سلمان خورشید


ویب ڈیسک October 12, 2013
کئی معمول کی چیزیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہیں اور وہ جاری رہیں گی، سلمان خورشید فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ابھی اس سطح پر نہیں ہیں کہ امن مذاکرات کا آغاز کر سکیں۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ہمراہ دورہ انڈونیشیا سے واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پریشان کن اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مددگار نہیں ہیں، ہم جامع مذاکرات کرنے کے عادی ہیں جو کہ منقطع ہو گئے تھے، اب دونوں ممالک ان مذاکرات کو شروع کرنے کے عمل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں بات چیت اس سطح پر نہیں پہنچی کہ جہاں سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکے، مذاکرات کب اور کہاں شروع ہوں گے یہ بات بھی ابھی تک واضح نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کئی معمول کی چیزیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہیں اور وہ جاری رہیں گی تاہم مذاکرات کے حوالے سے ہمارے رہنما ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔