حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا فضل الرحمان شہباز شریف اور بلاول سے رابطے کا فیصلہ

حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرے گی، ارکان کمیٹی


رضوان غلزئی October 22, 2019
حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرے گی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی (فوٹو: فائل)

آزادی مارچ روکنے کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے حکومتی اراکین نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے لیکن ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنا مناسب نہیں۔

ذرائع کے ارکان کا موقف تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرے گی اس ضمن میں حکومتی کمیٹی کے اراکین مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے خود رابطہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں