نوجوان فلم میکر مہروز امین نے امریکامیں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کرلیا
نوجوان پاکستانی فلم میکر مہروز امین نے امریکا میں ہونے والے فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے
نوجوان پاکستانی فلم میکر مہروز امین نے امریکا میں ہونے والے فیسٹیول میں بہترین رائٹر کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔
مہروز امین نامور ڈرامہ نگار و ڈائریکٹر امین اقبال کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے شارٹ فلم ''تمہاری پم پم'' بنائی تھی جس کی کہانی بھی مہروز امین نے خود تحریر کی تھی۔
ان کی یہ فلم پاکستان میں بھی بہت پسند کی گئی تھی جبکہ اب اسے''نیو جرسی انڈین اینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2019'' میں پیش کیا گیا جہاں مہروز امین کو بیسٹ رائٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہروز امین نے اس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیا ہے۔