پیٹرول کی قیمت میں سات روپےستترپیسے کا اضافہ
اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل تیسری دفعہ کیا گیا ہے
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا، نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں سات روپےستترپیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپےچون پیسے فی لٹر اور سی این جی کی قیمت میں سات روپے گیارہ پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےبعد پٹرول 96 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 104 روپے 55 پیسے فی لیٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 106 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقررہو گئی ہے۔
دیگر پٹرولیم مصنوعات میں ایچ اوبی سی آٹھ روپےاٹھارہ پیسے ، مٹی کاتیل پانچ روپےچوراسی پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپےچورانوے پیسے سے مہنگا کیا گیا ہے۔ ایچ او بی سی کی قیمت 125 روپے ایک پیسے سے بڑھ کر 133 روپے 19 پیسے فی لیٹر اورمٹی کےتیل کی قیمت 96 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 102 روپے 19 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل تیسری دفعہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل ذرائع کےمطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل مہنگاہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔