سمندری طوفان پائلن 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا 12 افراد ہلاک

5 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، طوفان کی شدت اگلے 6 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان


/AFP October 12, 2013
ہنگامی صورت حال کے باعث بھارتی فوج نے 1200 جوانوں کو اڑیسہ جبکہ 500 جوانوں کو آندھرا پردیش میں تعینات۔ فوٹو: فائل

خلیج بنگال کی جانب سے آنے والا طاقتورسمندری طوفان پائلن 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اوراڑیسہ کے ساحلوں ٹکراگیا جب کہ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی وزیر دخلہ سوشل کمار شندے کا کہنا ہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو ریاست اڑیسا سے جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو ریاست آندھرا پردیش میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بھارت کے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایل ایس راٹھور نے بتایا کہ سمندری طوفان پائلن ریاست اُڑیسہ اورآندھرا پردیش کے ساحلوں سے ٹکرا چکا ہے اور اگلے 6 گھنٹوں تک اس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ایل ایس راٹھور کا کہنا تھا کہ اس وقت سمندری طوفان کی شدت 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ہنگامی صورت حال کے باعث بھارتی فوج نے 1200 جوانوں کو اڑیسہ جبکہ 500 جوانوں کو آندھرا پردیش میں تعینات کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |